12 Sep 2023
(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کی بلنگ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔
اتھارٹی نے حالیہ بلوں میں تضادات اور دیگر مسائل کی وجہ سے تمام ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔نیپرا کے مطابق آج ہونے والی سماعت میں ڈسکوز کے سی ای اوز نے بے ضابطگیوں پر وضاحت کی کہ متعلقہ افسران، اہلکاروں کے خلاف کارروائی پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے۔
اتھارٹی نے تمام سی ای اوز کو بلنگ کے مسائل ختم کرنے اور صارفین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، نیپرا کے مطابق رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ان ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔