اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویزالہٰی کو گرفتار کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(لاہور نیوز) عدالتی حکم کے باوجود پرویزالہٰی کو گرفتار کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق 4 ستمبر کو پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

درخواست میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ کو فریق بنایا گیاہے، درخواست پرویزالہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست گزار نے چیف جسٹس سے درخواست کو آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

درخواست گزار نے استدعا کی عدالت کے حکم کے باوجود پرویزالہٰی کو پولیس افسروں نے گھر نہیں پہنچایا، عدالت ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے