اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس:شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو پیش کردیا گیا۔

سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ایف آئی اے کے وکیل ذوالفقار نقوی جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی تفتیش کے حوالے سے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ دو دن میں کیا تفتیش کی؟ تفتیش کی پراگریس کے بارے میں بتائیں؟ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

شاہ محمود قریشی نے عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی جس پر عدالت نے 2ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے وکلاء کو جیل میں ملاقات کی اجازت دےدی ، جیل میں شاہ محمود قریشی سے وکلاء بابراعوان اور آمنہ علی آج ملاقات کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے