اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قتل کیس میں ناقص تفتیش، سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ کو طلب کرلیا

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قتل کیس میں ناقص تفتیش پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ کو عدالت طلب کرلیا۔

شہری سانول یوسف کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس مظاہر علی نقوی نے متعلقہ آئی او اور ڈی ایس پی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی نے کس بنیاد پر ملزم کا نام تفتیش میں شامل نہیں کیا؟، زخمی کہہ رہا ہے کہ فائرنگ سانول یوسف نے کی، کیا اس طرح سے تفتیش ہوتی ہے؟۔

جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دیے کہ کیوں نا آئی او اور ڈی ایس پی کو یہاں سے جیل بھیج دیں، بعدازاں عدالت نے قتل کیس میں ناقص تفتیش پر اعلیٰ پولیس افسران کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ تھانہ شیخوپورہ میں سانول یوسف پر اکبر کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، سانول یوسف نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے