اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی 180 روپے کلو، حکم امتناع کی آڑ میں لاکھوں ٹن افغانستان سمگل ہوگئی

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) مہنگائی کے مارے عوام اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور بجلی کے ہوشربا بلزسے سنبھل نہیں پا رہی کہ چینی بھی مسلسل قیمت بڑھنے کے باعث کڑوی محسوس ہونے لگی ہے۔

تین ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 80 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، 3 ماہ پہلے 90 سے 100 روپے کلو ملنے والی چینی آج 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ اس کی افغانستان سمگلنگ ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے ذرائع کے مطابق مئی2023 میں پنجاب کی شوگرملز کے پاس27 لاکھ ٹن سے زائد چینی سٹاکس موجود تھے جو کم ہو کر13 لاکھ ٹن رہ گئے ہیں، عدالتی حکم امتناع کی آڑ میں لاکھوں ٹن چینی افغانستان سمگل کردی گئی، نگران حکومت نے بقایا چینی سٹاک کی مانیٹرنگ سخت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق شوگرمافیا اور ذخیرہ اندوزوں نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر47 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا ،فی کلو اوسطا 30 روپے عوام سے لوٹے گئے ٹی سی پی نے برازیل میں پاکستان کے کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کے مواقع تلاش کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

ٹی سی پی کے لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ برازیل حکومت کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ یا نجی شعبہ کی جانب سے چینی امپورٹ کی آپشنز فوری تلاش کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے