اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی فائیو ایشیا کپ: پاکستان نے جاپان کو 1-26 سے شکست دے دی

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نےفائیو اے سائیڈ ہاکی ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں جاپان کو 1 کے مقابلے میں 26 گولز سے شکست دے کر اپنا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

عمان کے شہر صلالہ میں پاکستان نے پہلے میچ میں جاپان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پہلے ہاف میں 8 اور دوسرے ہاف میں مزید 17 گول کئے۔

 پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید نے میچ میں 8 گول سکور کیے جبکہ  ارشد لیاقت نے 5، محمد عبداللہ اور زکریا حیات نے 3، 3 گول کئے۔ جاپان کے خلاف پاکستان کے عبدالوہاب، مرتضیٰ، رحمان نے 2-2 جبکہ احتشام اسلم نے ٹیم کیلئے 1 گول کا اضافہ کیا۔

کھیل کے 23 ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے واحد گول تانی ناوتاکا نے کیا۔ واضح رہے کہ  پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے