اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے: ویوین رچرڈز

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان میں دیکھا ہے، میں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اس کے ساتھ وقت گزارا ہے۔

ویوین رچرڈز کا مزید کہنا ہے کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم کھلاڑی ہے اور وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے