اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 کو اوور رول نہیں کر سکتا، شہزاد سعید چیمہ

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے رہنما شہزاد سعید چیمہ کا کہنا ہے الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 کو اوور رول نہیں کر سکتا۔

پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آئینی مدت میں انتخابات پر اتفاق کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 کو اوور رول نہیں کر سکتا، الیکشن بروقت کروائے جائیں۔ اگر کسی بہانے کے ساتھ تاخیر ہوئی تو یہ آئین شکنی ہو گی۔

شہزاد سعید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور الیکشن کے انتظامات کرے۔ الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات میں اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے۔ الیکشن کے انعقاد کے لئے ہر قانونی حربہ استعمال کریں گے۔

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ عام آدمی کے لئے زندگی گزارنا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے