26 Aug 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے، فوراً فیصلہ دینا چاہیے۔
ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں قانون و انصاف کا قتل کیا جا رہا ہے، آئین معطل ہو چکا ہے۔
نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سیکشن 426 میں نوٹس جاری کرنے کا ذکر ہی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پھر کیوں نوٹس جاری کیا؟
انہوں نے کہا کہ نوٹس ہو بھی گیا تو ریکارڈ طلبی کے لیے دوبارہ طویل نوٹس کیوں جاری کیا؟، ہائی کورٹ نے سماعت مقرر ہونے کے باوجود کیوں 2 دن کا مزید ٹائم دیا؟