اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ : توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تک ملتوی

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ابھی چل رہی ہے، اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیس سن رہے ہیں جو قابل تعریف ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کوششوں کو سراہتا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ معاملے کو دیکھ رہی ہے، بہتر ہو گا پہلے ہائیکورٹ کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے دیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا اٹارنی جنرل آفس سے کوئی آیا؟ آج کے حکم نامے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں رہنے کی صورتحال کا پوچھیں گے، اٹارنی جنرل سے پوچھیں گے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کس حال میں رکھا ہے ، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا ہائیکورٹ کے سامنے تمام نکات پر دلائل دیے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کا یہی شکوہ تھا کہ آپ کو سنا نہیں جا رہا اب آپ کے تمام دلائل سن لیے گئے ہیں، ہائیکورٹ سے یہی امید رکھیں کہ وہ آپ کے نکات پر فیصلہ دے گی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا ہائیکورٹ کی کارروائی کا کیا نتیجہ نکلا؟

چیف جسٹس پاکستان نے کہا سسٹم کی خوبصورتی ہی یہ ہے کہ پہلے ہائیکورٹ سے فیصلہ ہو پھر سپریم کورٹ آئے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز پر تنقید نا کیا کریں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ میڈیا پر غصے میں ججز پر تنقید کی جاتی ہے، آئین و قانون کے تحت فیصلے اپنے عہد کے مطابق کرتے رہیں گے۔سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تک ملتوی کر دی۔

  دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی توشہ خانہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے،  الیکشن کمیشن کے وکیل دلائل کل بھی  جاری رکھیں گے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدم اعتماد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے