اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ کیس: خدیجہ شاہ و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس وحید خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواستگزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواستگزاروں کی شناخت پریڈ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، واقعہ میں کوئی سرکاری اہلکار زخمی نہیں ہوا، انسداد دہشت گردی دفعات کا اطلاق کیس میں نہیں ہوتا۔

ملزمان کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا کہ ماتحت عدالت نے قانونی تقاضوں کے برعکس ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزاروں کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ جو ترمیمی میمو جمع کرانا چاہتے ہیں کرا دیجئے، ان کیسز کو ریگولر ڈویژن بنچ سماعت کرے گا، بتا دیجئے گا پراسیکیوٹر سوموار کو پیش ہوگئے تو ٹھیک، نہیں تو عدالت فیصلہ کریگی۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے عالیہ حمزہ، خدیجہ شاہ سمیت دیگرکی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے