جرم وانصاف
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: عمر سرفرازچیمہ کی ضمانت بعداز گرفتاری کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی
24 Aug 2023
24 Aug 2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
اے ٹی سی میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔
جونیئر وکیل نے دوران سماعت عدالت میں استدعا کی کہ سینئر وکیل برہان معظم سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کر کے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔