18 Aug 2023
(لاہور نیوز) پنجاب سیف اتھارٹی نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہور پولیس کو 15 کالز کی بنیاد پر بنائے گئے کرائم ہیٹ میپ کی فراہمی شروع کردی۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ شہر کے ڈویژنل ایس پیز ہیٹ میپ کے ذریعے تھانے کی حدود میں کرائم پاکٹس اور جرائم کے اوقات کار دیکھ سکتے ہیں، کرائم ہیٹ میپ کے ذریعے پولیس فورس کی پٹرولنگ اور تعیناتی سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ہیٹ میپ کی مدد سے ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے ٹارگٹڈ آپریشنز کر رہے ہیں، سیف سٹیز ڈیٹا سے جرائم کے ہیٹ میپ اور کرائم پاکٹس بارے مدد مل رہی ہے، ایمرجنسی 15 کال پر فوری رسپانس، فیلڈ فورس کی درست تعیناتی اور کیمروں کے استعمال سے مجرمان کو قابو کیا جا رہا ہے۔