18 Aug 2023
(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائرکی ،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ 20سے 27 اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے،ملک سے باہرجانے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں استدعا کی کہ عدالت بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکرے،عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ بعدازاں احتساب عدالت نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو 20 سے 27 اگست تک بیرون ملک کے سرکاری دورے کی اجازت دے دی۔
خیال رہے احد چیمہ کیخلاف آشیانہ اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔