اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزراء کی حلف برداری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزرا اور مشیروں کو سونپے گئے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نگران وفاقی کابینہ کو نوٹیفائی کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم کی ایڈوائس پر وزراء کا تقرر کیا ہے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے نگران وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال اور معیشت کا جائزہ لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے