اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم ڈاک منایا جا رہا ہے

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(لاہور نیوز) خطوط، ڈاک ٹکٹ اور ڈاکیے کا کردار، کبھی یہی رابطے کا سب سے اہم ذریعہ تھے، مگر ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (9 اکتوبر) یومِ ڈاک منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم ڈاک 1874ء میں یونیورسل پوسٹل یونین کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد روزمرہ زندگی، کاروبار اور عالمی اقتصادی ترقی میں ڈاک کے نظام اور خدمات کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس سال کا موضوع ’’ ایک ڈاک نیٹ ورک،،، لامحدود امکانات‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔

ڈاک کا نظام صدیوں سے لوگوں، خاندانوں اور کاروباری اداروں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا ذریعہ ہے، وقت کے ساتھ خطوط، پارسل کی ترسیل کے ساتھ ڈاک کا شعبہ مالیاتی اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈیجیٹل پیغامات اور سوشل میڈیا کے تیز رفتار دور میں بھی ڈاک کا روایتی نظام ختم نہیں ہوا بلکہ ٹیکنالوجی کے ساتھ خود کو تبدیل کر رہا ہے، عالمی سطح پر پوسٹل نیٹ ورک دور دراز علاقوں تک خدمات پہنچانے، کاروبار کو مارکیٹ سے جوڑنے اور
ضروری سہولیات تک رسائی میں معاون ہے۔

عالمی یومِ ڈاک اس حقیقت کی یاد دہانی بھی ہے کہ رابطے کے ذرائع بدل سکتے ہیں لیکن لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی ضرورت ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے