اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات،انتخابی امور پر تبادلہ خیال

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(لاہور نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا، سابق وفاقی وزیر نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے اور ملک کو معاشی استحکام دینے کے لئے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم خدمات کو سراہا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ میں تاریخ کا کٹھن ترین سفر طے کیا، فخر ہے کہ سیاست کا نہیں، صرف ریاست اور عوام کی بھلائی کا سوچا، عوام کو معاشی مسائل سے نجات اور ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل پر پہنچائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے ملک، عوام اور پارٹی کے لئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی خدمات کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے