اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو منافع بخش بنانے کا پلان کاغذوں تک محدود

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو منافع بخش بنانے کا پلان کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا۔

شہر میں ماس ٹرانزٹ سروس کے 10 سال مکمل ہو گئے۔ ماس ٹرانزٹ سروس تو بڑھ گئی لیکن اتھارٹی کی آمدن میں اضافہ نہ ہوا۔ 2013 ء سے 2023 ء تک ماس ٹرانزٹ سسٹم کی آؤٹ سورسنگ انکم کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو منافع بخش بنانے کا پلان کاغذوں تک محدود ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی املاک کی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے کو حتمی شکل نہ دے سکی۔ اورنج ٹرین کے ایلی ویٹیڈ ٹریک کے نیچے 770 پلرز کو اشتہاری مہم کے لیے ٹھیکے پر دیا جانا تھا۔ سٹیشنز اور ٹرین کے اندر بھی اشتہاری مہم کی اجازت دی جانی تھی۔ اورنج ٹرین کے سٹیشنز پر بینکوں کو اے ٹی ایم لگانے کے لئے بھی آؤٹ سورس کیا جانا تھا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فرموں سے ٹینڈر مانگے۔ ٹینڈرز موصول ہونے کے بعد بھی کوئی پیشرفت سامنے نہ آ سکی۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے اورنج ٹرین کی سبسڈی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انتظامیہ کے مطابق اورنج ٹرین کی املاک کو آؤٹ سورس کرنے کا ماڈل تیار ہے۔ فنانشل ماڈل کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے