اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد تمغہ امتیاز کے لیے نامزد

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) بچوں کے حقوق کے تحفظ پر خدمات کے اعتراف میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کر لیا گیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے اس اعزاز کے لیے نامزد ہونے پر چائلڈ پروٹیکشن کی ٹیم نے سارہ احمد کو مبارکباد پیش کی۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔

سارہ احمد کو بچوں کے حقوق کے لیے اپنی انتھک خدمات کے اعتراف میں 23 مارچ 2024 کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے