اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر علی سیٹھی کا بھی ردعمل آگیا

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ علی سیٹھی نے ایک دوست سے شادی کرلی، اسی وجہ سے گلوکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہے تھے۔

اب علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنی سٹوری میں وضاحت پیش کی کہ 'میں نے شادی نہیں کی، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس کی پھیلائی ہوئی ہے'۔

فوٹو سوشل میڈیا

گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنی سٹوری میں مزید لکھا ہے کہ ’ میرے متعلق یہ افواہ پھیلانے والوں کو میرے نئے گانے کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے‘۔

خیال رہے کہ علی سیٹھی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں جن کے متعدد گانے پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سپرہٹ ہوئے۔

علی سیٹھی اور شے گل کا فروری 2022 میں ریلیز ہونے والا کوک سٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، اور اس نے کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے