اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نوجوان پاکستان کی بڑی طاقت، ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: محسن نقوی

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور یہ ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے معاشرے کا روشن مستقبل اور کل کے رہنما ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی تابناک مستقبل کے لئے سودمند سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ایسے ماحول کو پروان چڑھانا ہے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں، حکومت پنجاب نوجوانوں کو سکلڈ تعلیم و تربیت، روزگار اور وظائف سمیت مختلف مواقع فراہم کر رہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوان کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے