اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا بھارت کے شہر چنئی میں ہو گا۔ پاکستان نے 4 میچوں میں سے اب تک صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں پاکستان نے چین کو شکست دی جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا کے خلاف میچ برابر رہا۔

بھارت نے اپنے 4 میچوں میں سے 3 میچوں میں چین، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ جاپان سے برابر رہا۔

پاکستانی کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہو گا اور ہم آل آؤٹ ہو کر کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پرجوش ہیں اور بھارت کے خلاف سخت میچ ہو گا۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ ہمیں گیم پلان پر فوکس اور سمارٹ ہونا پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللّٰہ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے اور بعد ازاں ڈسچارج کردیا گیا۔

ہیڈ کوچ محمد ثقلین کے مطابق عبداللّٰہ کی طبیعت بہتر ہے، میچ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے