اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آؤٹ سورس کا مطلب کسی چیز کو بیچنا یا گروی رکھنا ہرگز نہیں: خواجہ سعد رفیق

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزیر ریلوے و ہوابازی اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کسی چیز کو آؤٹ سورس کرنے کا مطلب بیچنا یا گروی رکھنا نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں، یہ ہماری گارنٹی ہے کہ کوئی ملازم بیروزگار نہیں ہوگا، اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں لاہور اور کراچی کی باری آئے گے۔

وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے یہی کیا ہم پیچھے رہ گئے، ہمارے ایئرپورٹس جدید ہونے چاہئیں، ایک صاحب کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو سالانہ 70 ارب روپے کا نقصان ہوتا رہا، یوکے سے جلد پروازوں کا آغاز ہوجائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے میں کام بہت ہونے والا ہے، گوادر میں 400 ایکڑ زمین ایکوائر کی گئی، ریلوے کے پروڈکشن یونٹ میں پرائیویٹ سرمایہ کاری لانی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے