اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بلاول بھٹو نے تاجروں کے حق میں آواز بلند کردی

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں تاجر برادری کو سہولتوں سے آراستہ کئے بغیر ترقی کی راہ پر چلنا ناممکن ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردارہوتا ہے اور تاجر برادری کو سہولت دیے بغیرترقی نا ممکن ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے گئے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، جغرافیائی لحاظ سے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا، صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیرنہیں ہوتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے