اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش، 9 مئی واقعات سے لاتعلقی کا اظہار

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(لاہورنیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں حلیمہ خان اور عظمیٰ خان نے 9 مئی جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کے کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حلیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر لاتعلقی کا اظہار کیا۔

عظمیٰ خان نے جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک کا اقرار کیا لیکن جناح ہاؤس میں ہونےوالی تو ڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراو سے لاعلمی کا اظہارکیا، علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں اس وقت زمان پارک میں موجود تھی‘۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے