04 Aug 2023
(لاہور نیوز) شیرپاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریراور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔