04 Aug 2023
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، الیکشن کمیشن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیا ہے، جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ نہیں ابھی فیصلہ محفوظ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے حکم امتناع کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔
سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔