اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ پرومو میں بابراعظم کو شامل نہ کرنے کا معاملہ،شعیب اختر کا ردعمل جاری

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ پرومو میں بابراعظم کو شامل نہ کرنے پرمایوسی کا اظہار کردیا۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جس نے سوچا کہ ورلڈکپ پرومو پاکستان اور بابراعظم کی نمایاں موجودگی کے بغیر مکمل ہو جائے گا، اس نے حقیقت میں خود کے ساتھ مذاق کیا ہے، میرے خیال میں تھوڑا بڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے سوشل میڈیا پر آفیشل پرومو جاری کیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں ‘یہ تقریبا آ پہنچا ہے’ کا پیغام بھی درج ہے، اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ ماضی کے ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی خوشگوار یادیں بھی تازہ کی گئی ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو ویڈیو میں بھارتی کھلاڑیوں اور مداحوں کو زیادہ دکھانے پر کرکٹ کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت کے علاوہ کوئی ٹیم ورلڈکپ میں شامل نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے