اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

اداکارہ ریشم نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اداکارہ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی، کیسے شخص کی تلاش ہے ریشم نے سب کچھ بیان کردیا۔

ریشم کا کہنا تھا کہ وفاداری، عزت اور خلوص یہ وہ تین خصوصیات ہیں جوکہ ایک شریکِ حیات میں ہونی چاہئیں، میں شادی کے بارے میں سوچتی بھی ہوں اور میں شادی کرنا بھی چاہتی ہوں، لیکن میں جس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں ویسا شخص مجھے ابھی تک نہیں ملا  اور میں نے تلاش بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا  مخلص، وفادار اور عزت دینے والا شخص کبھی تلاش کرنے سے نہیں ملتا بلکہ جب اللّٰہ چاہے تب ہی ملتا ہے، شادی کبھی بھی میری خواہش پر نہیں ہوگی بلکہ جب نصیب میں لکھا ہوگا تب ہی ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ یہ تاخیر اس لیے بھی ہوکہ شاید اللّٰہ کو میرا دعائیں کرنا پسند ہو۔

اداکارہ نے مزید کہا میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی کہ جس کے ساتھ رہنا مشکل ہو بلکہ کوئی ایسا شخص چاہتی ہوں جوکہ میرے ہم خیال ہو، جس کے بغیر میں زندہ نہ رہ سکتی ہوں اور ایسے لوگوں کا ملنا مشکل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے