اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرا تنازعات کا شکار کیوں رہتی ہیں؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے بارے میں ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے اور خود سے متعلق تنازعات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

میرا نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور وہ کئی وجوہات کی بناپر میڈیا میں توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ شان اور معمر رانا کے ساتھ فلمیں کرنے سے لے کر ٹیلی ویژن پر کام کرنے اور متعدد تنازعات کی وجہ سے میرا مشہور ہیں۔

تاہم اب حالات بدل چکے ہیں اور انڈسٹری میں نئے ​​اداکاروں کی مسلسل آمد ہے اور مقابلہ دس گنا بڑھ گیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میرا نے انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ انڈسٹری میں بہت زیادہ مسابقت محسوس کر رہی ہیں اور اس مقابلے کی وجہ سے وہ روزمرہ بہتری لانے کے لیے خود پر کام کر رہی ہیں۔

میرا نے اس بارے میں بھی بات کی کہ وہ اپنے کیریئر میں اتنے تنازعات میں کیوں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہیں وہ خبروں کا حصہ بن جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کے واقعات کا خبر بننا بھی شاید ’میرا‘ ہونے کی سزا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے