اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہروز سبزواری کے بیان پر سابق اہلیہ سائرہ یوسف کا ردعمل وائرل

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اداکار شہروز سبزواری ان دنوں اپنی فلم’ بے بی لیشیس ‘ کی پروموشن کیلئے سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ مصروف ہیں، جوڑی ایک ساتھ کئی انٹرویو بھی دے چکی ہے ، ساتھ ہی طلاق کے باوجود انڈر سٹینڈنگ قائم رکھنے کی غیر معمولی روایت کو برقرار رکھنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔

حال ہی میں سائرہ اور شہروز کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں شہروز سبزواری کو اپنی فلم بے بی لیشیس پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ میں میزبان کے سوال پر شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب سب نے فلم بے لیشیس کو ماننے سے انکار کردیا تھا سب پیچھے ہٹ گئے تھے لیکن میں نے وہی کیا جو مجھے میری فیملی کی جانب سے سکھایا گیا ہے وہ یہ کہ چیز چاہے جو بھی ہو اگر اس کے ساتھ ایک بار آپ کا نام لگ جائے تو اس کا  ساتھ دو اور میں نے کیا۔

شہروز کی گفتگو کے دوران سائرہ کا ردعمل وائرل ہوگیا جس میں ان کا شہروز کو دیکھنا پھر سامنے کی جانب دیکھتے ہوئے ہنسنا خاصا معنی خیز تھا ۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔

بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا، جوڑے کے ہاں اگست 2022 میں بیٹی 'زہرا' کی پیدائش ہوئی۔

 
۔
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے