اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان میں پائلٹس کی تنخواہیں غیر ملکی ائیرلائنز کے مقابلے میں کم ہیں: عمارہ چودھری

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کی معروف پائلٹ و اداکارہ عمارہ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائلٹس کی تنخواہیں غیر ملکی ائیرلائنز کے مقابلے میں کم ہیں۔

اداکارہ نے پاکستانی اور غیر ملکی پروازوں میں پائلٹس کی تنخواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا پاکستان میں تجربے کی بنیاد پر ایک پائلٹ کو 8 سے 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے، اگر  اماراتی ائیر لائن کی بات کریں تو اس میں ایک پائلٹ کی ماہانہ تنخواہ 35 لاکھ پاکستانی روپے ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ پاکستان میں تو ائیر ہوسٹس کی تنخواہیںبھی  بہت کم ہیں ہاں اگر وہ امارات ائیر لائن اور قطر ائیر ویز میں ملازمت کرتی ہیں تو ان کی زندگی پرسکون ہے، اماراتی ائیرویز میں ائیرہوسٹس کو ایک ماہ کی تنخواہ 12 ہزار درہم ملتی ہے،  یہ رقم پاکستانی روپوں میں کم از کم 10لاکھ روپے بنتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین پائلٹس کو صرف پی آئی اے مواقع فراہم کرتا ہے ،پرائیویٹ ائیر لائنز میں ایک بھی خاتون پائلٹ نہیں۔

واضح رہے کہ عمارہ چودھری یکم جنوری 1990   میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی خوب نام کمایا، ان کے مشہور ڈراموں میں چاندنی بیگم، میری گڑیا، رشتے بکتے ہیں، جان نثار اور غیرت سر فہرست ہیں۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے