اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سابق شوہر کی خاطر خود کو بدلنے پر پچھتاوا ہے: کرن اشفاق

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اور اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں سابق شوہر کیلئے خود کو بدلنے پر پچھتاوا ہے۔

کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

کرن نے اپنی تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ میں قسم کھا کر کہتی ہوں، اپنی زندگی اور اس سے میری محبت کی، کہ میں کبھی کسی دوسرے آدمی کی خاطر نہیں جیوں گی، اور نہ ہی کسی دوسرے آدمی سے اپنے لیے جینے کو کہوں گی،اپنی شخصیت یا کسی کے لیے خود کو نہ بدلیں میں نے یہ کیا اور مجھے ایسا کرنے پر افسوس ہے۔

کرن اشفاق کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جُلا ردِعمل سامنے آرہا ہے جبکہ کچھ خواتین کرن اشفاق کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آرہی ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کرن اشفاق نے کہا تھا کہ انہوں نے طلاق لی نہیں ہے انہیں طلاق دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔ اس جوڑی نے کچھ عرصہ قبل راہیں جُدا کر لی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے