اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایوارڈ شوز کو گالی کیوں دیتے تھے؟ اداکار مانی نے بیوی کے سامنے وجہ بتا دی

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی میزبان اوراداکارمانی کا کہنا ہے کہ کیریئر کے شروعات میں ایوارڈز حاصل کرنا چاہتا تھا، تاہم اب اگر کوئی ایوارڈ ملے بھی تو وہ کسی دوسرے مستحق کو دے دوں گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں مانی اور ان کی اہلیہ حرا مانی سے پوچھا گیا کہ  آپ کو کیسا لگا ، جب آپ کو آپ کا پہلا ایوارڈ نہیں ملا؟

اس سوال کے جواب میں مانی نے کہا کہ مجھے پہلا بھی نہیں ملا ، دوسرا اور تیسرا ایوارڈ بھی نہیں ملا۔ اس بات کو کاٹتے ہوئے مانی کی اہلیہ حرا نے پوچھا کہ اب اگر مل گیا تو کیا کرو گے؟

اس پرمانی نے کہا کہ اگر اب ایوارڈ ملا تو میں ایوارڈ کے مستحق آرٹسٹ کو دے دوں گا۔

اسکی وجہ بتاتے ہوئے مانی نے کہا کہ جب آپ نئے اس انڈسٹری میں آئے ہوتے ہیں تو آپ میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے، اب میں نے بہت کچھ دیکھ لیا ہے ۔مانی نے کہا کہ جب کیریئر کا آغاز ہوا تو اس وقت ایوارڈ بہت زیادہ معنی رکھتا تھا، اس وقت میں جذباتی بھی تھا، یہاں تک کہ ایوارڈز شوز کو گالیاں بھی دیتا تھا۔

مانی کی بات سے میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ کیا غصہ ہوتے تھے کہ جب ایوارڈ نہیں ملتا تھا تو؟ اس پر مانی نے ایک تقریب کا بتایا کہ وہ سیدھے ہاتھ پر بیٹھے تھے تاہم کسی کو بھی اس جانب سے ایوارڈ نہیں ملا۔ تو ایک وقت آیا لوگ اٹھ اٹھ کر دوسری جانب چل پڑے کہ اب شاید ان کو ایوارڈ مل جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے