اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خودکشی کوئی حل نہیں، ذہنی صحت کا خیال ضروری ہے: نازش جہانگیر

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ خودکشی مسائل کا حل نہیں انسان کو اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔

ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کی ناقابلِ یقین موت سے جہاں بہت سے لوگ غم میں ڈوب گئے، وہیں اداکارہ نازش جہانگیر نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔

کرکٹ کی ممتاز شخصیت کی  المناک موت  پر اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پر زور دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  شیئر کیے گئے ایک پیغام میں نازش جہانگیر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اپنے چاہنے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی صحت پر بھی توجہ دیں۔

’خدارا! خاموش نہ رہیں‘، عالمگیر ترین کی خودکشی پر نازش جہانگیر بول پڑیں

انہوں نے لکھا کہ  "ہمیشہ  میری ذہنی صحت کے بارے میں آواز اٹھانے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ خدارا اس پر بات کریں کیونکہ خودکشی حل نہیں ہے۔"

یاد رہے گزشتہ روز استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے