اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شاہ رخ خان خوبصورت ہیں اور نہ اچھے اداکار: ماہ نور بلوچ

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی شخصیت اچھی ہے مگر وہ خوبصورت ہیں اور نہ ہی اچھے اداکار ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور بلوچ نے کہا کہ میری نظر میں شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں البتہ وہ ایک اچھے کاروباری ضرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک بہترین شخصیت کے مالک تو ضرور ہیں تاہم اگر انہیں خوبصورتی کے پیمانے پر ناپا جائے تو ان کا شمار خوبصورت لوگوں میں نہیں ہوتا، ہاں انہیں خود کو مینج کرنا آتا ہے۔

ماہ نور بلوچ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان اداکاری کے بارے میں نہیں جانتے، یہ میرا نکتہ نظر ہے جو ممکن ہے کہ غلط بھی ہو تاہم میں سمجھتی ہوں کہ شاہ رخ خان کے پاس وہ صلاحیت ضرور ہے جس کی بنیاد پر وہ مداحوں کو خوبصورت لوگوں سے زیادہ متاثر کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان کو خود کو بیچنا (مارکیٹ کرنا) آتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ اُن کے مداح میری رائے سے متفق ہوں مگر میں سمجھتی ہوں کہ میرا نکتہ نظر کسی حد تک درست ہے۔

ماہ نور بلوچ نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں بہت سارے ایسے اداکار دیکھے ہیں جو خوبصورت اور باصلاحیت ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے ماہ نور بلوچ نے کہا کہ میں نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے اداکاری نہیں آتی، ممکن ہے وہ درست کہہ رہی ہوں کیونکہ اُن کی نظر میں اداکاری ورسٹائل ہونی چاہیے جو شاید مجھ میں نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے