اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، شہریوں کو مشکلات

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہورنیوز) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ کئی فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

 

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں اسلام پورہ ، گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، نشتر کالونی، گلشن راوی، ہربنس پورہ سمیت شہر بھر میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی مفلوج ہو گیا، متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے کی وجہ سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفان کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، اداروں کو ہنگامی مشینری و عملے کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کو ایمرجنسی میڈیکل عملے  کی موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے