اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایک شخص نے رشتہ بھیجنے کیلئے خاندان سمیت تنگ کیا: کبریٰ خان کا انکشاف

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے انہیں ایک شخص رشتہ بھیجنے کے لیے خاندان سمیت تین سال تک تنگ کرتا رہا۔

اداکارہ نجی ٹی وی کے عید شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے چند سال قبل  مجھے واٹس ایپ میسج  کرکے بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے لیے رشتہ بھیجنا چاہتے ہیں جس پر میں نے انکار کیا اور پھر انھیں بلاک کردیا۔

کبریٰ نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ایک مہینے بعد ایک نئے نمبر سے پھر اسی شخص نے رابطہ کیا،  3 سال تک یہ سلسلہ چلتا رہا کیوں کہ اس دوران ان کی امی، بہن بھائی، چاچا اور ماما سب مجھے میسج  بھیجتے  رہے جس کے بعد میں نے نمبر ہی بدل لیا اور یہ بات میری ٹیم بھی جانتی ہے۔

فیملی کے بغیر عید منانا کیسا لگتا ہے؟ کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ  فیملی کے بغیر عید منانا تھوڑا مشکل ہے کیوں کہ فیملی کے بغیر عید نہیں ہوتی لیکن میرے پاس کچھ اچھے دوست ہیں جن کی وجہ سے مجھے عید عید لگتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گوشت خور  ہیں لیکن اس کے باوجود کبھی منڈی جانور لینے نہیں گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے