اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(لاہور نیوز) عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر ملک بھر میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے، شرپسندوں کی جانب سے قومی اور فوجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا، 9 مئی کے بعد ہی اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ بنایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے