اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت، ہم دستخط کیلئے تیار ہیں، آصف زرداری

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لاہور میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پاکستان گولڈن باسکٹ ہے، اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا، ایکسپورٹس کو یورپ تک لے جانے کے لیے میں نے کوششیں کیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے، میثاق معیشت پر بات اور دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں، پاکستان متاثر ہو گا تو ہم سب متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدم تحفظ کی وجہ سے پاکستانی بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں، میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا، بنگلا دیش کی ایکسپورٹس کا جائزہ لے چکا ہوں، بھارتی مصنوعات براستہ بنگلا دیش بیچی جا رہی ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ بنگلا دیش کی 70 فیصد ٹیکسٹائل برآمدات بھارتی ساختہ ہوتی ہیں، بنگلادیش میں بھارتی ٹیکسٹائل پر میڈ ان بنگلا دیش کا ٹیگ لگتا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنا ہوں گے، پہلے مقابلے کی سطح نہیں تھی اب ملکوں میں معیشت کی سطح پر مقابلہ ہوتا ہے، جھل مگسی سندھ کے قریب ہے وہاں کپاس کی کاشت کرانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے تجارت کو فروغ دینا ہوگا، آج پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے، تجارت کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، ایران کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں، اب پاکستان ایران گیس پائپ لائن بھی جلد شروع ہو گی، اب گیس پائپ لائن میں تاخیر کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ سب امیر ہوں گے تو پاکستان امیر ہو گا، ملک کے بہتر مستقبل کے لیے سب کو متحد ہونا ہو گا، کرکٹر کو پارلیمنٹ میں کہا تھا چارٹر آف اکانومی کرو، اس آدمی کو کوئی اندازہ نہیں تھا کوئی اس نے کام کیا ہو تو پتا ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے