اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے چار سی کلاس بس اڈوں کی نیلامی،32 کروڑ سے زائد ریونیو جنریٹ

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) شہر کے چار سی کلاس لاری اڈوں کی نیلامی کردی گئی، بادامی باغ ،سکندریہ ،جناح ٹرمینل ٹھوکر اور رائیونڈ بس اڈے کے ٹھیکوں کی نیلامی سے ریونیو میں 32کروڑ 16 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بس اڈوں کی نیلامی میں  45 کنٹریکٹرز نے  حصہ لیا، 48 ٹھیکوں کی نیلامی میں 1 ارب 39 کروڑ روپے کی بولی دی گئی، جنرل بس سٹینڈز  پر اے سی،  نان اے سی بسوں کے ٹھیکے کی نیلامی 38کروڑ میں کروائی گئی، ٹھوکر جناح ٹرمینل پر اے سی  اور نان اے سی بسوں کے ٹھیکوں کا معاہدہ 9 کروڑ روپے میں  کروایا گیا۔

سکندریہ کالونی میں  اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 40 کروڑ میں منظور کیا گیا، انٹرسٹی ویگن سیکٹر ملتان روڈ کا معاہدہ 15کروڑ 50 لاکھ  میں ایوارڈ کیا گیا، قلی فیس جنرل بس سٹینڈ کا کنٹریکٹ 2 کروڑ 41 لاکھ  روپے میں منظور ہوا، جنرل بس سٹینڈ پر پارکنگ  کا ٹھیکہ 5 کروڑ 67 لاکھ روپے میں دیا گیا۔

جنرل ٹرک سٹینڈ پر پارکنگ کا کنٹریکٹ 1 کروڑ میں منظور کیا گیا، چار بس اڈوں کی ٹک شاپس و ریسٹورنٹس کا ٹھیکہ  2 کروڑ 40 لاکھ  روپے میں دیا گیا۔

نیلامی کا عمل ایڈمنسٹریٹر لاری  اڈا ثناءاللہ ہنجرا ،ایم  او فنانس ندیم  طاہر  سمیت  دیگر افسران کی نگرانی میں کروایا گیا،  کمشنر لاہور  محمد علی رندھاوا نے نیلامی کی منظوری دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے