اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضیلہ عباسی کی نیمل خاور خان کے چہرے کی سرجری کرنے کی تردید

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن اور نیمل خاور خان کی نند فضیلہ عباسی نے اپنی بھابھی کے چہرے کی سرجری کرنے کی تردید کردی۔

کچھ روز قبل نیمل خاور کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں مداحوں کا دعویٰ تھا کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروالی ہے، کئی دن تک نیمل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرتی رہیں۔

ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے حمزہ علی عباسی کی بہن ڈرماٹولوجسٹ فضیلہ عباسی کو نشانہ بنایا، صارفین نے الزام عائد کیا کہ نیمل کی سرجری ان کی نند فضیلہ نے کی ہے، جہاں اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں فضیلہ پر بھی کڑی تنقید کی گئی۔

تاہم اب فضیلہ عباسی نے اس تنازع پر انسٹاگرام پر اپنا آفیشل بیان جاری کیا ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا  ڈاکٹر فضیلہ اور ان کا کلینک کسی خاص سرجری یا طریقہ کار سے متعلق حال ہی میں پیدا ہونے والے تنازع سے متعلق باضابطہ طور پر دستبرداری کا اعلان کرتا ہے، انہوں نے اس قسم کی کوئی سرجری نہیں کی ،  یہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں ۔

اس بیان میں مزید کہا گیا  یہ واقعی بدقسمتی اور افسوسناک ہے کہ کس طرح بے بنیاد اور غلط مفروضے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر حملہ کرنے کے لیے پھیلائے جاتے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے