اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

والدہ کے دباؤ کی وجہ سے جلدی شادی کرنا پڑی: مریم نفیس کا انکشاف

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں مریم نفیس نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی، شو کے میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’آپ 19 سال کی تھیں جب آپ کی والدہ نے آپ پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا تھا، کیا یہ بات سچ ہے؟

اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’جی یہ سچ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن جب بیٹیاں میٹرک میں پہنچیں تو سب ماؤں کو ان کی شادی کی فکر ہونے لگتی ہے، میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میری شادی جلدی ہوجائے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’میری والدہ مجھ سے یہ بھی کہتی تھیں کہ شادی کے بعد جو چاہو کر لینا لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے لیے اپنی پسند کا ایسا شخص تلاش کرنا بہت مشکل تھا جس کی سوچ مجھ سے ملتی ہو‘۔

مریم نفیس نے امان احمد سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’میں نے امان سے شادی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں کی سوچ اور بنیادی اقدار ایک جیسے ہیں‘۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے