اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حمزہ شہباز کا کلرکہار حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کلرکہار حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ جاں بحق ہونےوالوں کی مغفرت اورلواحقین کےصبر کے لئے دعاگو ہوں، ایسے حادثات سے بچاو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں، تیز رفتاری کی روک تھام اور گاڑیوں کی جانچ کےعمل کو بھی بہتر کرنا ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں موٹر وے پرکلرکہار کے قریب تقریباً ساڑھے تین بجے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس راولپنڈی سے جھنگ جا رہی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے