اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،مریم اورنگزیب

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے فلم، سٹیج اور ٹی وی آرٹسٹوں نے ملاقات کی اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم فنانس فنڈ اور ہیلتھ انشورنس کے لئے خطیر رقم مختص کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات سے تشکر کا اظہار کیا، فنکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات کی کاوشوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فنکار ہماری شناخت اور قومی اثاثہ ہیں، ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تشخص کو پروان چڑھانے میں فنکاروں کا کلیدی کردار ہے، تخلیقی سوچ کی حوصلہ افزائی معاشرے کی نمو کے لئے ناگزیر ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم فنانس فنڈ کے لئے دو ارب اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں۔

انہوں نے کہا دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص اور روشن شناخت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،  فلمیں ملک کی ثقافت، تاریخ، اقدار، ورثہ اور سیاحت کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے فنکاروں کے مسائل حل کرنے اور سابق دور میں فنکاروں کی حق تلفیوں کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی، فنکاروں نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے