اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) بینکنگ کورٹ لاہور نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور کر لی۔

بینکنگ کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی، زارا الہٰی سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 16 جون تک منظور کی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے