اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف سے مریم نواز کی ملاقات، انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی، مریم نواز نے نواز شریف کا پیغام وزیر اعظم کو پہنچایا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے، پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے۔

نواز شریف نے انتخابی منشور کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے آسان قرضے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے۔

ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی کے صوبائی صدور سے رپورٹ طلب کر لی، بلوچستان اور سندھ میں انتخابی اتحاد کیے جانے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے