اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایف ایف کے زیر اہتمام ویمنز گول کیپرز کا تربیتی کیمپ شروع

08 Jun 2023
08 Jun 2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف ) کے زیراہتمام ویمنز گول کیپرز کے تربیتی کیمپ کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔

پی ایف ایف کے مطابق تربیتی کیمپ میں مدعو کی جانے والی گول کیپرز میں نشا اشرف، طوبیٰ ادریس، سحر زمان، مافیہ پروین، آئینہ مرزا اور نائرہ ایمن شامل ہیں۔

کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو احسان اللہ خان کی کوچنگ میں خصوصی ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، ٹریننگ کے بعد مجموعی طور پر 3 گول کیپرز کا انتخاب کر کے انہیں رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے والے قومی سینئر کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔

کوچ احسان اللہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں مستقبل کے لیے نیا ٹیلنٹ تیار کرنے کا موقع ملے گا، ٹریننگ کا پہلا مرحلہ 11جون کو مکمل ہوگا، اس کے بعد 13 سے 18 جون تک کراچی میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے