اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی استحکام ہی معاشی اور اقتصادی استحکام کو جنم دے سکتا ہے: شیخ رشید

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا الیکشن کروانے کا بار بار مشورہ دے رہی ہے لیکن حکومت نتیجے سے باخبر اور خوف زدہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہی معاشی اور اقتصادی استحکام کو جنم دے سکتا ہے، حالات اتنے سنگین ہیں کہ آئین و قانون دم توڑ رہا ہے، ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے، پاکستانی کرنسی افغانستان، سری لنکا اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 جماعتوں کی سیاست تھی کہاں جو داؤ پر لگائی، داؤ پر صرف غریب لگا، اپنی ذات کیلئے قانون بنائے اور کیسوں سے نجات پائی، جو سیاسی کھچڑی پک رہی ہے اس کی ہنڈیا ابھی چولہے پر نہیں چڑھی، جب ہنڈیا اترے گی تو پتا لگے گا کہ کھچڑی بنی یا کھچڑا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی چھتریوں پر آوارہ سیاسی پرندے ادھر سے ادھر بیٹھ رہے ہیں، لیکن دانا کس کو پڑتا ہے فیصلہ ہونا باقی ہے، معاشی، سیاسی حالات اس جگہ پہنچ چکے ہیں کہ ہم نے 25 ارب ڈالر دنیا کے دینے ہیں، ہمارے پاس ریزرو میں صرف 4 ارب ڈالر ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکومت نے قرضے لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 سال میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا انہوں نے ایک سال میں لے لیا پھر کہتے ہیں اسحاق ڈار اور ٹیم تجربہ کار ہے، دیر سویر الیکشن کروانے پڑیں گے، 13 اگست اسمبلیاں توڑنے کیلئے ریڈ لائن ہے، لیکن الیکشن نہیں رک سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے