اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدلیہ کے خلاف نہیں، کوئی غلطی کرتا ہے تو اس پر تنقید ہونی چاہیے: مولانا فضل الرحمان

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعے کی مدعی ریاست ہے، ریاست کے حوالے سے آرمی ایکٹ حرکت میں آ چکا ہے اگر شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں نہیں ہوں گی تو یہ مناسب نہیں ہو گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا تھا، انہوں نے اپنے تین سال میں ملک کی معیشت کا بیرا غرق کیا، ہمیں پہلے دن سے معلوم ہے وہ کس قسم کا آدمی ہے، اگر الیکشن میں دھاندلی ہو گی تو ہم بھارت کی فوج سے نہیں اپنی آئی ایس آئی سے لڑیں گے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ ہم عدلیہ کے اداروں کیخلاف نہیں ہیں، کوئی جج یا جنرل غلطی کرتا ہے تو اس پر تنقید ہونی چاہیے، گزشتہ دور میں جب کوئی کہتا تھا کہ ڈالر تین سو تک جائے گا تو ہم گھبرا جاتے تھے، آج پاکستان کو اٹھانے کیلئے چائنہ اور سعودیہ سمیت دیگر دوست ممالک تیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے